مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آئرلینڈ کے ہم منصب مائیکل مارٹن سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران آئرش وزیرخارجہ نے عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی سربراہی ملنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئرش وزیرخارجہ نے مشرق وسطی مخصوصا فلسطین اور لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کا حامی ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ بحال کیا جاسکے۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس اور فلسطینی عوام کو قابل قبول ہر معاہدے کا خیر مقدم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کا فوری خاتمہ چاہتا ہے تاہم نتن یاہو اور صہیونی حکومت کشیدگی کا دائرہ بڑھانا چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ